پاکستان کابھارت کےساتھ میچ کابائیکاٹ،یواے ای نے نظرثانی کی درخواست کردی

سری لنکا کے بعد  اماراتی کرکٹ بورڈ  نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  سے  رابطہ کیا ہے اور  بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  اماراتی کرکٹ بورڈ  نے کرکٹ کے بہترین مفاد  میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے بھی پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔

سری لنکا کرکٹ  نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا  جس میں نشاندہی کی گئی کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا۔

Back to top button