پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ریکارڈ کی بھرمار کر دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئےٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے  353 رنز کا ہدف حاصل کرکےنیا ریکارڈ بنا لیا۔اس سےقبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کےخلاف349 رنز کا ہدف حاصل کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب کپتان محمد رضوان اورسلمان آغا نے260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کےدرمیان2009 میں بھارت کےخلاف ہونے والی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنےنام کیا۔

پاکستان کی جانب سےیہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھےاورپانچویں نمبر کےبیٹرز نے ایک ہی اننگز میں سینچری اسکور کی ہو۔

Back to top button