پاکستان ریموٹ کنٹرول جہموریت سے آگےنہیں بڑھ سکتا : سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر خواجہ سعد رفیق نےکہا ہےکہ ملک آپس کی دھنگا مستی میں گھرا ہوا ہے،اگر یہی حالات رہےتو بہت سے لوگ غیر متعلقہ ہوجائیں گے جب کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جہموریت سے آگےنہیں بڑھ سکتا تاہم یہ نہیں ہو سکتا صرف سیاستدان ہی رگڑا کھائیں۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کے 52ویں یوم شہادت پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہمیں شاید اپنی طاقت کا اندازہ نہیں لیکن ہمارے دشمن کو ہے،جب آپ کے ارد گرد گھیرا ڈالا جا رہا اور آپ کو دکھائی بھی دے رہا ہوتو کیا آنکھیں بند کی جا سکتی ہیں،کیا خاموش رہا جا سکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میری تجویز ہےکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل کامیاب ہونا چاہیے۔
انہوں نے ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کےلیے قومی کمیٹی کی تجویز دےدیتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن،حافظ نعیم الرحمٰن،شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر مالک بلوچ،آفتاب خان شیرپاؤ،پیر پگارا،چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈز کو کمیٹی کا حصہ بنانا چاہیے،جو نہ حکومت اور نہ ہی پی ٹی آئی اتحاد کا حصہ ہیں۔
پاکستان کو سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے: وزیر توانائی
ان کاکہنا تھاکہ سینئر سیاست دان ملک کو ٹریک پر واپس لانے کےلیے سوچ بچار کریں،یہ نہ ہوکہ مزید نقصان اٹھانا پڑے،ریاستی اداروں کی توہین کی جا رہی ہے اور اس پر دوسری جانب سے ردعمل آرہا ہے،سمجھ نہیں آرہی ہےکہ سچا کون اور جھوٹا کون ہے۔
سعد رفیق نےکہاکہ سیاست میں کوئی دفن نہیں ہوسکتا،یہ غلط فہمی سب کو دور کرلینی چاہیے،نہ بھٹو کی سیاست کوئی ختم کرسکا اور نہ نواز شریف کی کرسکا اور نہ ہی سیاست کو غیر فطری طریقے سےروکا جاسکتا،سیاست کا مقابلہ غیرسیاسی طریقوں سے نہیں کیا جا سکتا۔
