8مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے پاکستان کا ایرانی حکام سے رابطہ

بلوچستان کے شہرچاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیےگئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کےلیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے سےرابطے میں ہیں،میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔
چاغی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایران کےسرحدی شہرمہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔
دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار پاکستان ہے، عالمی برادری بھرپور ساتھ دے ، محسن نقوی
ایران میں قتل کیےگئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ میتوں کی واپسی کے لیےایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔