پاکستان کی 194 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

پاکستانی ٹیم کی بنگلہ دیش کی جانب سے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 8 اوورز میں بغیر کسی نقصان 34 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا ہے، مشفیق الرحیم 87 گیندوں پر 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب الحسن نے 57 گیندوں پر 53 سکور کیے

اوپننگ بلے باز محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 20 سکور کیے، شمیم حسین نے 16 اور عارف حسین نے 12 رنز کیے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے 4 ، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 1-1 رنز بنائے۔

Back to top button