41فیصد پاکستانیوں نے ملک کو غیرمحفوظ قراردیدیا

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔41فیصد پاکستانیوں نے ملک کو غیرمحفوظ قرار دیدیا۔
گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ۔سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔سروے میں 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ کہتے نظر آئے اور کہاکہ آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔
سروے 3 سے 18 جنوری 2024 کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد
افراد نے رائے دی۔
