ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میںہوئی، جس کے دوران مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کی گئی، یوم پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، دن کا آغازمساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوا اور پاک فوج نے توپوں کی سلامی دی۔
شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، صدر پاکستان عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے،
پاک ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ کا حصہ بنایا گیا ، اس موقع پر پر ہونے والی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے حصہ لے رہے ہیں، آرمڈ کور، آرٹلری ، ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں ، اس دوران جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوا۔
یاد رہے کہ 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔
