یوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے، جو اب 25 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اخراجات بچانے کی غرض سے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  اس سلسلے میں طے پایا تھا کہ پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جب کہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

آڈیو لیکس کی کہانی جھوٹی ہوئی تو سزا بھگتیں گے

Back to top button