پاکستان کا غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نے غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا،اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا،جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا اجلاس میں شرکت کےلیے واشنگٹن جانے کا امکان ہے، تاہم غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔
پاکستان کو مستقل دشمن بناکر رکھنے کی پالیسی ناکام ہوچکی : بھارتی سیاستدان ششی تھرور
خیال رہے کہ غزہ پیس بورڈکا اجلاس 19 فروری کو منعقد ہوگا اورپ اکستان کو اس حوالے سے باضابطہ دعوت نامہ مل گیا ہے،اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورت حال،جنگ بندی،انسانی امداد اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
