پاکستان کا جنگ زدہ یوکرائن کیلئے امداد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے روسی حملوں سے تباہی کا شکار یوکرائن کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے، وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ ہنگامی سرکولیشن سمری کے ذریعے کیا ہے جس میں پولینڈ میں امدادی سامان بھیجنے کیلئے 2 طیارے اور 6 کروڑ روپے مختص کرنے کا کہا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرائنی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے، ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی، وزارت خارجہ نے پر زور اصرار کیا تھا کہ پاکستان کو یوکرین کی امداد کرنی چاہئے۔

انھوں‌ نے تجویز دی کہ این ڈی ایم اے کو چاہئے کہ یوکرائنی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ٹرانسپورٹیشن کا بندوبست کرے، وزارت خارجہ نے بھی وزیر اعظم کو رسمی سمری بھیجی ہے۔

وزارت خارجہ نے یوکرائن کے لوگوں کیلئے ضرورت کے وقت یکجہتی کے پیغام کے طور پر این ڈی ایم اے کے پاس اسٹاک میں موجود امدادی اشیا فوری طور پر بھیجنے کی بھی سفارش کی۔امدادی سامان میں 100 خیمے، 500 کمبل، 500 سونے کے بیگ، 3.5 کے وی کے 30 جنیریٹرز، 2 ہزار 500 صابن، 995 ہینڈ واش، 25 کروڑ سینیٹائزر کے تقریباً 1990 تھیلے شامل ہیں، یہ سامان سی 130 طیارے کے ذریعے فوری طور پر بھیجا جائے گا۔

سپر سانک میزائل کا پاکستان میں گرنا حادثہ تھا

وزارت صحت سے مشاورت کے بعد ادویات اور غذائی اشیا بھیجنے کا انتظام بھی کیا جائیگا، اور یہ امداد چند روز میں سی 130 طیارے سے بھیجی جائیگی۔این ڈی ایم اے نے جنگ سے متاثر یوکرین کے شہریوں کے لیے وزارت خارجہ اور پاکستانی فوج سے مشاورت کے بعد ادویات اور ڈبوں میں پیک کھانے کی اشیا کا انتظام کیا ہے۔

حالیہ جنگ کی وجہ سے تقریباً 15 لاکھ مہاجرین پولینڈ اور پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں، بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے یوکرائن نے انسانی ضروریات کے لیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی ۔دو سی 130 طیاروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے کی امدادی اشیا، ادویات اور خوراک کے اخراجات این ڈی ایم فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔

Back to top button