سنوکرٹیم ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کوہرادیا

سنوکر ٹیم ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی ۔بھارت کے خلاف تین ۔ ایک کی فتح کے ساتھ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔
سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہراکر مقابلہ برابر کیا۔
اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا۔
محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
