پاکستان نے ایران کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دے کر پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ سنسنی خیز فائنل میں گرین شرٹس نے ایران کو تین۔دو سے شکست دی۔
تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ابتدائی دونوں سیٹس میں پاکستان نے شکست کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی۔
میچ کا سکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے متاثر کن کارکردگی دکھائی۔
یاد رہے کہ یہ پاکستان کی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پہلی فتح ہے۔
