پاکستان کا نیپال کو شکست دےکر ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا فاتحانہ آغاز

پاکستان نے نیپال کو شکست دےکر ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حفصہ خالد نے ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر نے 23 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔ بندو راول 39 اور کبیتا کنور 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button