انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہاتھوں امریکہ کوشکست

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف مرحلے میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ آسانی سے 14-25 کے اسکور سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا نے مزاحمت دکھاتے ہوئے 22-25 سے کامیابی حاصل کی اور میچ کو برابر کر دیا۔ تاہم، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 18-25 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان اب اتوار کے روز 13ویں پوزیشن کے لیے میدان میں اترے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں پاکستان کو عالمی نمبر ون پولینڈ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button