پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ملک کی معاشی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ترقی کےلیے محض انفراسٹرکچر کافی نہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سےماضی میں انسانی وسائل کی ترقی میں کی گئی اصلاحات سیاسی عدم استحکام کا شکارہوئیں۔انہوں نےاس بات پر زور دیاکہ ہمیں دنیا میں مقابلہ کرنے کےلیے نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے ہوں گے۔

دھرنوں اور جلسوں کےبغیر فتنہ پارٹی کو بیرونی فنڈنگ نہیں ملتی : عظمیٰ بخاری

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ نوجوانوں کو ملک کی معاشی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ترقی کےلیے محض انفراسٹرکچر کافی نہیں، دنیا میں کوئی ترقی یافتہ ملک ایسا نہیں جس نے تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کرکے ترقی کی ہو، تعلیم کے شعبے پرعدم توجہی ترقی کےسفر میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے، جس طرح لیپ ٹاپ بنا سوفٹ ویئر بے معنی ہے اسی طرح تعلیم کےبغیر ہم پائیدار ترقی کا تصور نہیں کرسکتے۔تعلیم اور انسانی وسائل میں ترقی پائیدار معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی بنیاد رکھتے ہیں، ہم نے وژن 2010 اور 2025 میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کواولیت دی۔

Back to top button