بیجنگ کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی بیانیہ بےنقاب کردیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنی مدلل تقریر میں بھارتی سکیورٹی مشیر اجیت ڈوول کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے آ گئے۔
پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنی مدلل اور جامع تقریر میں بھارتی سکیورٹی مشیر اجیت ڈوول کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے سکیورٹی مشیر اجیت ڈوول نے اپنی تقریر میں متنازعہ ’ آپریشن سندور‘ کو دہشت گردی کے خلاف ایک جائز کارروائی قراردیتے ہوئے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے۔
تاہم پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنے مدلل خطاب میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دے کر مسترد کر دیا۔
عاصم ملک نے نہ صرف بھارت کے مؤقف کو مسترد کیا بلکہ بھارت کی جانب سے اپنے داخلی مسائل کو پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کو بھی بےنقاب کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنی تقریر میں واضح کیاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے،جس کے پختہ شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر بین الاقوامی فورمز پر غلط بیانی کرتا ہے۔ان کی جانب سے سامنے آنے والے حقائق نے بھارتی وفد کو جواب دینے کی کوئی گنجائش نہ چھوڑی۔
پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کی جانب سے پیش کردہ دلائل کےبعد بھارتی سکیورٹی مشیر اجیت ڈوول کوئی مؤثر جواب دینے سے قاصر رہے اور انہیں اپنی تقریر ختم کرنی پڑی۔
پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔