پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی یہ بندش بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، آپریشن یا لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کے علاوہ بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔

Back to top button