پاکستان کی بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود اب 23 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جس میں وقتاً فوقتاً مرحلہ وار توسیع کی جا رہی ہے۔

Back to top button