آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی گئی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ روزانہ دو جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے عبور کریں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو ووٹکوف اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے ایران کے اس اقدام کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔
امریکی نائب صدر کا ایران سے جلد نکلنے کا عندیہ
اسحاق ڈار کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اہم ہے اور اسے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے جو مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی اعتماد ہی مؤثر راستہ ہیں۔
