پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری،پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج سے 6 برس قبل 27 فروری 2019  کو پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کوایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےہماری افواج  نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئےہمارےجوان ہردم تیار ہیں۔

شہبازشریف نےکہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اوروطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئےکسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہردم تیار ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پرفخر ہے،افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے  کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی  اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔

Back to top button