پاکستان نے عمرہ زائرین کیلئےگردن توڑ بخار کی ویکسین منگوالی

محکمہ صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیئےجانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی۔
وفاقی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ گردن توڑ بخار کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے۔مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزارڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔
محکمہ صحت کے حکام نےبتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی، پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔
