پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے : سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرناہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتےہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہناتھا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کےخطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں،علاقائی خوش حالی کے ہدف کےحصول کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان ہمارےلیے دوسرا گھر ہے اور پاک سعودی بزنس فورم تاجر برادری کے درمیان رابطےکےحوالے سے اہم ہے،دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کےدرمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کاکہنا تھاکہ تجارت بڑھانے کےلیے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے،دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔انہوں نےکہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے جب کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں، آج 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیےجائیں گے۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح نےکہا کہ مفاہمتی یادداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں، معاہدے تجارت وسرمایہ کاری کےتعلقات کو مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کےفروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر نےکہا کہ پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں،دو طرفہ تعاون تجارت سےبڑھ کر دفاع، تعلیم اور ثقافت تک پھیلا ہوا ہے،ہماری قوموں کےدرمیان علم، ہنر، مہارت کا تبادلہ جدت،ترقی کو فروغ دےگا۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہماری ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

اس موقع پر فورم سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےکہا کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئےدور میں داخل ہوگئی ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کےمثبت نتائج برآمد ہوں گے،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول موجود ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، سعودی عرب کو کان کنی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں، پاکستان میں آئی ٹی کاشعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے۔

اسحٰق ڈار نےکہا کہ پاک سعودی بزنس فورم میں دونوں ممالک نےتعاون بڑھانے کا عزم کیا، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کےلیے پرعزم ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، بین الاقوامی سطح پربھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جارہاہے۔ان کاکہنا تھاکہ زراعت، افزائش حیوانات کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کےلیے کھلے ہیں، قابل تجدید توانائی کےمنصوبے سعودی سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں،

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی ملاقات

Back to top button