پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button