پاکستان کو خارجی فتنے کے ساتھ ساتھ داخلی فتنے پی ٹی آئی کا بھی سامنا ہے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خارجی فتنے کے ساتھ ساتھ داخلی فتنےکا بھی سامنا ہے، خارجی فنتے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بڑا عمل دخل ہےجب کہ پی ٹی آئی داخلی فتنہ ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کچھ لوگ اس کوشش میں ہر وقت لگیں رہتےہیں کہ وہ ملک میں فتنہ،انارکی اور افراتفری پھیلائیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں حفظ ماتقدم کےتحت کی ہیں،اگر ادارےیہ کام کرتے ہیں تو ان کےپاس ٹھوس وجوہات ہوتی ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق انہوں نے کہاکہ صوابی جلسے اور اس سے قبل کی جانےوالی گفتگو کے بعد کی جانےوالی ملاقاتوں کے کیا مقاصد ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ خارجی فنتے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بڑا عمل دخل ہے جب کہ پی ٹی آئی داخلی فتنہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے پاس امن و امان کو برقرار رکھنے کا اختیار ہے،
میرا خیال ہےکہ ان کے پاس کوئی ایسی معلومات ضرور ہوں گی جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیاہے۔
انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا کوئی بھی حکومت یا قانون نافذ کرنےوالا ادارا ایسے بندوں کا انتظار کرےگا جو کفن باندھ کر آنےکی باتیں کریں یا اسے وہی پر روکنا چاہیے؟
رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اگر اس قسم کی کوئی کوشش ہوتی ہے تو اس صورت حال میں دانشمندانہ فیصلہ یہی ہےکہ احتجاج جہاں سےشروع ہو وہیں پر اس روک دیا جائے۔
ان کاکہنا تھاکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے احتجاج شروع ہونے سےپہلے ہی روک دینا چاہیے تاکہ اس سےکم سے کم نقصان ہو۔
سموگ کے تدارک کیلئےپنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے،مریم نواز
واضح رہےکہ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کےباہر سے عمران خان سے ملاقات کےلیے آنے والے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا تھا۔
عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچنےوالے رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد اڈیالہ چوکی میں شفٹ کیا گیاتھا۔
