پاکستان کامشرق وسطیٰ میں بڑھتےتناؤ پراظہارتشویش

پاکستان نے مشرق وسطی میں بڑھتےتناؤ پرتشویش کااظہاراورکشیدگی میں کمی، تنازعات کےحل پرزور دیتےہوئےغزہ اورلبنان پراسرائیل حملوں کوبین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی قراردیاہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نےمشرق وسطی میں پیداہونےوالی صورتحال پر بیان جاری کرتےکہا کہ پاکستان اس کشیدگی میں کمی اور تنازعات کےحل کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نےکہا کہ حالیہ ماہ میں اسرائیل نےبین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتےہوئےاقدامات کیےجس کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے بعد لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں شدت پیدا کرتے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے لہذا تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیچھے ہٹیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال میں بہتری کے لیے تیزی سے کارروائی کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران پر اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کردیاتھا ۔

 اب ایرانی  فوج کےسربراہ نےاسرائیل کودھمکی دیتےہوئےکہا کہ اگرایران پرحملہ کیا تواسرائیل کےتمام انفرااسٹرکچرکونشانہ بنائیں گے۔گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہاست کا بدلہ لیتےہوئےاسرائیل پر400کے قریب میزائل داغےگئےجس کےبعدامریکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران پرحملہ کرےگا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی فوج کےسربراہ میجر جنرل محمد باقری نےسرکاری ٹی وی پرکہا کہ اگراسرائیل کی جانب سےایران پرحملہ کیا گیا تواسےنتائج بھگتنےہوں گے۔انہوں نےکہا کہ اگر حملہ ہواتواسرائیل کوبہت شدت کےساتھ جواب دیاجائے گا اوراسکے تمام بنیادی ڈھانچےکونشانہ بنایاجائےگا۔

دوسری جانب ایران کےسپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نےاسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سےاگلاحملہ اس سےکہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

اس کےعلاوہ سوشل میڈیا اور نیوزچینلزپرایران سےاسرائیل پرداغےگئےمیزائل کی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں جس میں میزائلز کی بھرمارکو اسرائیل کی حدودمیں دیکھا گیا جب کہ اسرائیلی شہری جانیں بچانےکیلئےشیلٹرمیں چھپنےپرمجبورہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےگزشتہ روزاسرائیل پرایران کےمیزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پرمیزائل گرنےکی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اورجہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچاہے۔میزائل حملے میں فضائیہ کےکسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایران نےگزشتہ روزاسرائیل پر190 بیسلٹک میزائل فائرکیےتھے اوراس حوالےسے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہےکہ90 فیصدمیزائل نےاہداف کوکامیابی سےنشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سےناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پرگرےتاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملائیشیاکے وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے، شہبازشریف نے استقبال کیا

ایران کی جانب سے حملے کےبعد صدر مسعود پزشکیان نےاپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہےجبکہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سےبھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

Back to top button