پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.5ارب ڈالرقرض لینےکافیصلہ

پاکستان کے 1.5ارب ڈالر کے نئےقرض پرمذاکرات کیلئےآئی ایم ایف کا وفدجلددورہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان1.5ارب ڈالرکے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے  وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے حالیہ  ملاقات میں بات چیت ہوئی تھی۔  آئی ایم ایف کا وفد نئےموسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔

پاکستانی معیشت کو2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کم کرنے میں مدد کرےگا، آئی ایم ایف  نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات  اور  اہداف کا جائزہ لےگا۔

مارچ کےاوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئےگا، وفد کےپاکستانی حکام سے7 ارب ڈالرکے قرض پروگرام میں سے1ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےمذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کو جولائی سےدسمبرتک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائےگی۔

Back to top button