پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کےلیے کوشش کر رہا ہے : وزیراعظم

 

 

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کےلیے کوشش کر رہا ہے، پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

خطے کی موجودہ کشیدہ صورت حال اور ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا،جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،فیلڈ مارشل عاصم منیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ،وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے انتھک محنت کر رہے ہیں،ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنےکی بھرپور کوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر اعظم نےکہا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے،دونوں جہاز اسحق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

وزیراعظم نےکہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی،تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا،پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔

ایران امریکی صدر ٹرمپ کو فیس سیونگ کیوں نہیں دے رہا؟

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

 

 

Back to top button