پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،جنگ کے اثرات صرف ایران تک محمود نہیں رہے،خطرہ ہےکہ یہ جنگ پوری دنیا تک پھیل جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج شہید بھٹو کے دیے ہوئے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کےجوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران،لبنان اور شام پر حملےکرنے والی صیہونی قوتیں پاکستان کی طرف آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتیں،عوام جانتےہیں کہ کچھ قوتیں یہ جنگ چھیڑرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی گئی ہے۔ایران کےخلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان اور دیگر ممالک جنگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں،جنگ کے خاتمے کی کوشش کرنےوالی قوتوں کےلیے دعاگو ہیں۔
قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی فروخت میں اضافہ کیوں؟
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ میں عام آدمی کا نقصان ہوتا ہے،عام آدمی شہید ہوتاہے۔جنگ امریکا،اسرائیل اور ایران کے درمیان ہے لیکن اس کے اثرات ہر پاکستانی محسوس کررہا ہے۔
