پاکستان غزہ امن بورڈ میں فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کےلیے شامل ہوا : احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ پاکستان غزہ امن بورڈ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کےلیے شامل ہوا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں کوئی بزدلی اور غفلت کا طعنہ نہ دے۔ہم ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاج نہیں،غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کےلیے کی۔
’’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟‘‘ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان امن بورڈ کا حصہ نہیں بنتاتو اپوزیشن کہتی کہ پاکستان تنہا رہ گیا ہے،پاکستان کو آج اہم کردار ملا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔
