پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا

پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نےمقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 لانچ کر دیا۔

پاکستان کے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیاگیا،سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر لاہور میں ای او۔ ون کو خلا میں بھیجے جانے کےمناظر دیکھے گئے۔

سپارکو کےمطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہےجسے ماحولیاتی نگرانی،زراعت،دفاع اور نگرانی کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

سپارکو کاکہنا ہےکہ (ای او-1) مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانےمیں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے : وفاقی وزراء

مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کےسفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،اس سےقبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیاگیا تھا۔

Back to top button