ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے، اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کے صرف دو پوائنٹس کٹ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اختیار موجود ہے، جبکہ اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی صورت میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے احتجاجی آپشنز کھلے رکھے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کر لیا تھا۔

Back to top button