پاکستان میڈیا نے ہمیشہ بھارتی پروپیگنڈاکوبے نقاب کیا،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کو مؤثر طریقے سے بے نقاب کیا۔

کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ-صفر سے شکست دی۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف عسکری سطح پر بلکہ میڈیا کی سطح پر بھی عالمی مقابلہ جاری ہے، جس میں پاکستانی میڈیا اور فضائیہ دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا کے درمیان عالمی سطح پر بھی ایک ذہنی جنگ چل رہی ہے، جس میں پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کو مؤثر طریقے سے بے نقاب کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن اب ایک جدید ہتھیار بن چکے ہیں، جنہیں انتہا پسند عناصر، دہشت گرد اور نفرت پھیلانے والے گروہ استعمال کرتے ہیں۔ بھارت نے بھی حالیہ جنگ کے دوران اسی ہتھیار کا سہارا لیا، تاہم پاکستانی میڈیا نے پیشہ ورانہ ذمہ داری سے ان جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کیا۔

Back to top button