عیدالفطر پر کونسی پاکستانی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں؟

پاکستانی فلمیں آج کل کافی اچھا بزنس کر رہی ہیں جبکہ کئی غیر معروف اور پابندی کا شکار فلمیں انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں، رواں برس عید الفطر پر پانچ پاکستانی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔
عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں میں مداحوں کو سب سے زیادہ فیصل قریشی کی فلم ’منی بیگ گارنٹی‘ کا انتظار ہے، فلم منی بیگ گارنٹی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے میکال ذوالفقار کہتے ہیں کہ صرف میری دو فلمیں عید پر ایک ساتھ آ رہی ہیں لیکن دونوں مختلف موضوع کی ہیں، اسی ہفتے اداکار عمران عباس کا پاکستانی فلموں سے متعلق ایک بیان وائرل ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی فلموں کی کہانیوں اور سکرپٹس پر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں حالیہ جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئیں ان فلموں کے 50 فیصد سکرپٹ میرے پاس موجود ہیں، جہاں عمران عباس کو لگتا ہے کہ ملک کی فلموں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وہیں متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے، فلم نے ’انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز‘ بہترین بین الاقوامی فلم ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، ’جوائے لینڈ‘ نے اپنے مدِ مقابل چار دیگر نامزدگیوں کو مات دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
جبکہ مخنث افراد کی زندگیوں پر بننے والی اس فلم کو پاکستان میں مختلف پابندیوں کا سامنا رہا ہے، لیکن بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز اور شہرت حاصل کرنے کے بعد اس فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
پاکستانی فلمیں اور ڈرامے ملک بھر سمیت بھارت میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، جبکہ اب تک پاکستانی گانے بھی ہمسایہ ملک میں دھوم مچا دہے ہیں، پاکستانی گانوں کی انڈیا میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہر دور میں معروف گانے، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کر لی جاتی ہے، انڈیا کے معروف گلوکار جوبن نٹیال نے پاکستان کے منفرد گلوکار طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ چوری کر کے اس کا ری میک بنایا ہے۔
