پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی، ملکی نظام میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کاڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آ چکا ہے، اب ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستان اب سفارتی تنہائی سے بھی باہر نکل چکا ہے، اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، ان تمام عوامل کے باعث پاکستان کے معاشی اشاریے تسلی بخش ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی گئی، علم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے، ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہوگیا، جو معیشت میں بہتری کی مثال ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی اور ہنرمند بنانے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔
