پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل ایل وائی 80کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس کے دوران طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے معائنہ کیا، جبکہ یہ کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی مضبوط صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
