پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں،اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے،بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیےقبول نہیں کررہا کیونکہ اسے خوف ہے کہ کچھ اور نہ نکل آئے۔
ان کاکہنا تھاکہ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ کہ پاک -بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے لیکن بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے،ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے،امریکا، روس،چین، ترکیہ،ایران یا کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتدا کرے۔
انہوں نے سوال اٹھایاکہ پہلگام میں ایک طرف واقعہ ہورہا ہے اور 10 منٹ میں ایف آئی آر درج ہوگئی،پہلگام واقعے کی ساکھ پر بھارت کے اندر سے ہی کریک پڑگئے ہیں۔
ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں : وزیر اعظم آزاد کشمیر
خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ اس وقت حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
