پاکستان نے سفارتی کارڈ مؤثر انداز میں کھیلا، امریکا سے تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے : ملیحہ لودھی

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، پاکستان نے سفارتی کارڈ مؤثر انداز میں کھیلا ہے۔

سابق سفارت کار ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، اور موجودہ پالیسی بھی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ مجموعی طور پر، پاکستان نے کئی اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ بھارت اُس سے اسلحہ خریدے، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو سابق امریکی صدور دیتے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں، تاہم یہ ضرور کہا جاسکتا ہےکہ مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ جب تک معاہدے کی مکمل تفصیلات نہیں آجاتیں، اس پر حتمی رائےدینا قبل از وقت ہوگا۔

 

امریکا کا نیا عالمی تجارتی ٹیرف : پاکستان پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بھارت سے غیر مشروط وفاداری کے خواہاں ہیں۔

Back to top button