مشرق وسطیٰ کشیدگی اور پاکستان کی ثالثی، صدر نےسیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے اقدامات پر غور کے لیے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور مختلف صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، ساتھ ہی خلیجی ممالک پر حالیہ حملوں کے اثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم سے ترکیہ اور مصر کے وزرائےخارجہ کی…

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈور اجلاس سے قبل چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کے انتظامات، کفایت شعاری پالیسی اور اس کے اقدامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے سبسڈی دینے سے متعلق فیصلے بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

Back to top button