اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان کا امریکہ سے احتجاج

ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کو تھما دیا، امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
پاکستان نے امریکی حکام کی جانب سے استعمال زبان اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا اور وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا۔
وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتکار کو بتایا کہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دیا گیا اور احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے ذریعے دیا گیا ہے۔
