پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ،دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد آمدن ہوئی جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان ریلویز کو مسافر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ریلوے کی ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہےجس پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے،دونوں پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے بتایا کہ آئندہ تین سال میں کراچی سے روہڑی ٹریک مکمل اپ گریڈ کردیں گے۔

Back to top button