خواتین کوبرابری کےمواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلےدرجوں پر آگیا

دنیا میں خواتین کوبرابری کےمواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلےدرجوں پر آگیا۔

صنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہےجہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اورمعاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق مردوں کےمقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔

ڈی جی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

 

لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہےجب کہ 4 کروڑ سےزائد خواتین لیبرفورس سے باہر  ہیں۔

دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں سےکم ہےاورمنیجر لیول پر 2.33 فیصد مرد اور 0.14 فیصد خواتین موجود ہیں۔

مزید برآں ماہرین نےملکی معیشت کی ترقی کےلیےخواتین کا حصہ بڑھانے پر زوردیا ہے۔

Back to top button