پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

یواے ای کوشکست دے کر پاکستان انڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
گروپ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دی۔
242رنز ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم171رنز بنا سکی، یو اے ای کے آیان مصباح 77رنز بنا کر نمایاں رہے،پرتھوی مادھو نے27اوریاین رائے نے13رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد ریان نے12اورادش سوری نے8رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے242 رنز کا ہدف دیا،احمد حسین65 رنز کیساتھ نمایاں رہے،سمیر منہاس نے 44 اور حمزہ ظہور نے 42 رنز بنائے۔
11رنز اور 4 وکٹیں حاصل کرنے پر عبدالسبحان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
