پاکستان کا امریکا- ایران جنگ بندی کے فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز

 

 

 

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کےخلاف جاری جنگ کے خاتمے کےلیے مبینہ طور پر پیش کیے گئے فریم ورک کی رپورٹس سے متعلق خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔

پاکستان نے جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو پیش کردیا

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مؤقف واضح ہےکہ خطے میں امن کےلیے سفارتی عمل اور کشیدگی کے خاتمے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

 

Back to top button