پاکستان نے اوآئی سی پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

48ویں او آئی سی کے حوالے سے پاکستان نے بھارتی اعتراضات ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ تنظیم کے اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے، او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمایا ہوا ہے، بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا
دفر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت نےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں، ’ہندوتوا‘ نظریے نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو زمین کو محدود کردیا ہے۔
او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور ایک بار پھر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو مسترد کردیا۔
