پاکستان،سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطارٹواختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار۔II’ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، جس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق "البطار-II” 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب سعودی عرب کے علاقے تبوک میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی عسکری قیادت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا، مشق کے اہم پہلوؤں میں مختلف علاقوں میں جنگ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کا مقابلہ، انسداد دہشت گردی کے مختلف مراحل اور مشترکہ حربی مشقیں شامل تھیں۔

Back to top button