حج 2026 کے انتظامات کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر سعودی عرب کے نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان نے دستخط کیے۔

معاہدہ جدہ میں منعقدہ ایک تقریب میں طے پایا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر متعلقہ عہدیداران شریک تھے۔

سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان نے سعودی حکام کا مہمان نوازی اور شاندار تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان حجاج کرام کی بہتر رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی وزارتِ حج کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Back to top button