اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُر امن حل چاہتے ہیں : پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دنیا بھر میں تنازعات کا پُر امن حل چاہتا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک ذمہ دار،متحرک اور سنجیدہ رکن ہے جو عالمی امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے کےلیے پر عزم ہے۔

عاصم افتخار نے اس بات پر زور دیاکہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دنیا بھر میں تنازعات کے پرامن حل اور سفارت کاری کے ذریعے گفت و شنید کا حامی رہا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر نظر رکھےہوئے ہے،غزہ کی صورت حال پر امن بنانے کےلیے کوشاں ہیں۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیاکہ اسلام آباد اپنی صدارت کے دوران سلامتی کونسل میں شفافیت،کمیٹیوں کے درمیان ہم آہنگی اور مؤثر مکالمےکو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔

انہوں نے اعلان کیاکہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کرےگا۔

عاصم افتخار کاکہنا تھاکہ پاکستان،چین اور روس کی طرف سے سیزفائر سے متعلق قرارداد پر اتفاق تھا اور غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو پر امن بنانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کےلیے ایک خصوصی اجلاس کی بھی صدارت کرےگا۔

پنجاب اور وفاق کی حکومتوں میں پیپلز پارٹی شامل ہوسکتی ہے : خواجہ آصف

یاد رہے کہ رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ یہ پاکستان کا بطور غیرمستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرےگا۔

Back to top button