پاکستان شاہینز کی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست

 

 

رائزنگ سٹار ایشیا کپ کے چھٹے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم نے بھارت کا 137 رنز کا دیا گیا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی افتتاحی بلے باز معاذ صداقت نے شاندار 79 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ٹاپ آرڈر بیٹر نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی باؤلرز کےخلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور میدان کے چاروں اطراف شاندار 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 16 رنز بناکر وکٹ پر موجود رہے۔

بھارت کی جانب سے سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں بھارت اے ٹیم 19ویں اوور میں 136 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی نے 28 گیندوں پر برق رفتار 45 رنز کی اننگز کھیلی، نامن داہر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز 3، سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

Back to top button