پاکستان کو بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوجانا چاہیے : شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت،پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات عمران خان سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم عمران خان کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے،ملاقات فوری کروائی جائے۔
ترکیہ اور آذربائیجان پر حملے، وزیر اعظم کا اظہار تشویش
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی پالیسی صرف پی ٹی آئی کا انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جاری کرتا ہے،بیرونِ ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔
