ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان ٹیم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی، جبکہ ایونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Back to top button